Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی پی وفاق کی جماعت ہے اور رہیگی،مرتضی وہاب

شائع 12 مئ 2020 01:54pm

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزامات لگائے، پی پی وفاق کی جماعت تھی اور رہے گی، پی ٹی آئی والے کبھی حقائق پر بات نہیں کرتے۔

میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ غلط بیانی کی سیاست پروان چڑھ رہی ہے، سندھ کو ہر دن تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے، سندھ کا پبلک پرائیویٹ منصوبہ اکانومسٹ کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آیا۔

مرتضی وہاب کا کہان تھا کہ  وزیرخارجہ نے پی پی پربے بنیادالزامات لگائے،۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو ہردن تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔